• news

بائولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ روانگی متوقع


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کی پریکٹس کو سپر وائز کرنے کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بائولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔ عمر رشیدشاہین آفریدی کی بائولنگ پریکٹس کو سپر وائز کریں گے،عمر  رشید کا گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کیلئے ویزا اپلائی کیا گیا،  امکان ہے آئندہ ہفتے ویزا مل جائیگا جس کے بعد انگلینڈ روانہ ہونگے جبکہ شاہین آفریدی  نے اب رننگ شروع کر دی ہے وہ آئندہ ہفتے بائولنگ کا بھی آغاز کر دینگے اور عمر رشید ہی انگلینڈ میں شاہین آفریدی کی بائولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے۔بائولنگ کوچ کا شاہین آفریدی کے ہمراہ انگلینڈ سے آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، عمر رشید کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سپورٹ سٹاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن