ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں مرحلہ وار ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مرحلہ وار ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو آئندہ ہفتے ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ٹیم آفیشلز کو ادائیگیاں کی جائیں گی،واضح رہے کہ ایشیا کپ اور کامن ویلتھ گیمز کے واجبات کی کھلاڑیوں کو ادائیگیاں باقی ہیں۔