بنگلہ دیشی کرکٹرجہاں آراء عالم زخمی فرغانہ حق کروناوائرس کا شکار ورلڈ کپ آئوٹ ہو گئیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا کیونکہ فاسٹ بائولر جہاں آراء عالم اور بیٹر فرغانہ حق پنکی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔جہاں آراء کو ٹریننگ کے دوران ہاتھ پر چوٹ آئی جبکہ فرغانہ کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔جہاں آراء کی جگہ لیفٹ آرم سیمر فریحہ اسلام کو جبکہ پنکی کی جگہ آل راؤنڈر شہالی اختر کو شامل کیا گیا۔