• news

کرپٹ ٹولے کا اقتدار سے جانا ٹھہر چکا : راشد منیر 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر محمد راشد منیر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول کے جذبے سے سرشار قوم نے اپنے لیڈر عمران خان سے بھرپور اظہار یکجہتی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اب کرپٹ ٹولے کا اقتدار سے جانا ٹھہر چکا ہے اور یہ جو مرضی کر لیں انہیں دوبارہ اقتدار کی باری نہیں ملے گی،پاکستان کی سیاست اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں، مائنس عمران خان کے خواب دیکھنے والوں کا احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا راشد منیر نے کہا کہ عمران خان کو تکنیکی بنیادوں پر سیاست سے الگ کرنے کی چال کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہو گی،عمران خان جب بھی کال دیں گے پوری قوم کو اپنے شانہ بشانہ کھڑا پائیں گے جس کا ثبوت عمران خان کے جلسوں میں واضح طور پر مل رہاہے، انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ اور انکے سہولت کار سن لیں عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے کی سازش جمہوریت سے بھونڈا مذاق ہوگا اور کوئی بھی ذی شعور اسے تسلیم نہیں کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن