• news

مخیر حضرات کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے آنا ہوگا:ندیم عباس


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونیوالے بڑے نقصانات پر تنہا قابو نہیں پاسکتی لہذاٰ مخیر حضرات کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے آنا ہوگا، فلڈ ریلیف فنڈ کا انٹرنل اور بین الاقوامی آڈٹ کرانے کا حکومتی فیصلہ الزام تراشی کرنے والوں کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے ، حکومت سیلاب زدگان کیلئے حاصل ہونیوالی امدادی رقم کی ایک ایک پائی کا حساب رکھ رہی ہے، اپنے ایک بیان میں سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے 70 ارب روپے مختص کئے ہیں اور مزید 50ارب روپے حکومت جلد دے گی تاکہ متاثرین کی بحالی میں مزید مدد مل سکے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر سندھ کے متاثرہ علاقوں کی جلد از جلد بحالی اور سڑکوں سمیت دیگر تعمیراتی ڈھانچے کی تعمیر نو کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن