پارٹی قیادت سے والہانہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں : خالد جاوید
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پی پی 139 کا ضمنی الیکشن کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس پر حلقہ کی عوام اور نواز لیگ کے کارکنان خوش اور پارٹی امیدوار حاجی افتخار احمد بھنگو کی جیت کیلئے پر عزم ہیں انتخابات میں فتح کی نئی مثال رقم کی جائے گی، حلقہ کے عوام کی ن لیگ سے وابستگی اور پارٹی قیادت سے والہانہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ مخالفین شکست کے خوف کا شکار ہیں ، پارٹی قائدین کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔