• news

عمران خان کی بیان بازی قوم کو گمراہ نہیں کرسکتی :ملک عمران رحمت 


بھکھی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق چیئرمین یونین کونسل خانپور ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ ہوا تو ملک قرضوں میں ڈوبا تھا، معیشت تباہ حال اور مالی وسائل نہ ہونے کے برابر تھے آج عمران خان اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کا ملبہ موجودہ وفاقی حکومت پر ڈالنا چاہتے ہیں انکی بیان بازی قوم کو گمراہ نہیں کرسکتی ،پاکستانی عوام نے پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں جو جبر جھیلا وہ انہیں اچھی طرح یاد ہے، پی ٹی آئی کی اخلاقی اور سیاسی ساکھ تباہ ہو چکی جسے دوبارہ سہارا دینے کیلئے عمران خان الزام تراشی اور کردار کشی کی سیاست کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن