الحاج صوفی امیر علی قادری کے عرس کی تقریب آج ہو گی
موڑ کھنڈا (نامہ نگار) الحاج صوفی امیر علی قادری کا انیسوے عرس کی تقریب اور محفل نعت آج نجی شادی ہال موڑکھنڈا میں زیر صدارت الحاج صوفی محمد انور مدنی ہو گی۔ اس سلسلے میں منتظم محفل شیخ حافظ احمد رضا نے بتایا کہ سالانہ عرس کی تقریب کی نقابت صاحبزادہ تسلیم صابری کریں گے جبکہ ملک کے نعت خواں حضرات جن میں حافظ نور سلطان صدیقی ،حافظ محمد ریحان فاروقی،محمد راحت مدنی،محمد رضوان قادری،حافظ احمد رضا سمیت دیگر نعت خواں شرکت کریں گے۔ جبکہ مولا نا محمد عمرا ن عاصی،ڈاکٹرمحمد عبداللہ آصف مصطفائی خطاب کرینگے اور قاری غلام حسین حسینی تلاوت کرینگے۔