• news

 کنور عمران سعید کی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مظفر علی کی عیادت ‘ گلدستہ دیا


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں تحریک انصاف کے کارکن ملک مظفر علی کی عیادت کی اور ان کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری آصف منظور ورک،رانا احسان الحق ، چودھری انعام الحق گجر،رانا فہد قیوم ،حافظ رضوان جانی،شکیل بھٹی ،شیخ احسن حبیب،ملک عامر ڈوگرسمیت دیگر موجود تھے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور عمران سعید نے کہاکہ شہباز گل کی رہائی حق وسچ کی فتح ہے شہباز گل نے حکومتی انتقامی کارروائیوں کا جس جرات مندی اور استقامت کیساتھ مقابلہ کیا ہے اس پر پوری قوم کو نازہے ہم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے اپنا تن ،من ،دھن قربان کرنے کو تیار ہیں عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہوکر لیگی ورزراء نے عوامی خدمت سے دستبر دار ہوکر عمران خان کیخلاف کردار کشی کی مہم شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن