• news

پولیس کی بروقت کارروائی‘ لاپتہ  ہونے والی بچی والدین کے حوالے


قصور (نمائندہ نوائے وقت)نواحی علاقے کوٹ رادھا کشن سے لاپتہ ہونے والی بچی کو ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی ہدایت پر تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے 6 سالہ فاطمہ کو قلیل وقت میں تلاش کر کے باحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔ڈی پی او قصور کی ہدایت پر لاپتہ ہونے والی بچی کو تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے فوری اغوا کا مقدمہ درج کیا اور بچی کی برآمدگی کیلئے ایس ایچ او امجد ڈوگر نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی۔پولیس ٹیموں نے مسلسل محنت کے بعد فاطمہ کو باحفاظت قریبی دیہات ہندال سے برآمد کر لیا ۔

ای پیپر-دی نیشن