• news

 مسائل کا حل حکومت تنہا ممکن  نہیں بناسکتی:سردار فیصل 


فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی و سماجی رہنما وسابق ناظم سردار فیصل ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سیلاب جیسی بڑی تباہی کے ساتھ دیگر مشکلات کا بھی سامنا ہے جس کے باعث لوگ بے گھر ہو گئے ہیں، فصلوں اور مال مویشیوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے درپیش مسائل کا حل حکومت تنہا ممکن نہیں بناسکتی اس کیلئے ہر طبقہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

ای پیپر-دی نیشن