• news

حکومت کے پاس ملکی تعمیر وترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں:افضال حیدر


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں افضال حیدر نے کہاہے کہ عمران خان کیخلاف دہشت گردی یا غداری کا مقدمہ بناکر سیاست سے آئوٹ کرنے کا حکومتی خواب ان کیلئے ڈرائونا خواب ثابت ہوسکتا ہے حکومت سیلاب زدگان کی امدادوبحالی اورمعیشت کو پائوںپرکھڑا کرنے کی بجائے اپنا سارا زور عمران خان کیخلاف لگارہی ہے اس حکومت کے پاس ملک وقوم کی فلاح بہبود ،تعمیر وترقی کاکوئی ایجنڈا نہ ہے یہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہی ہے افواج اور عوام کا اتحاد عمران خان نہیں بلکہ خود حکمران ٹولہ توڑنے کی کوشش کررہا ہے انکی موجودہ سیاست ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دیکھانے کے اور کے مترادف ہے عمران خان نے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوںکو ہمیشہ تسلیم کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے پاک فوج نے ہر محاذ پر بہادری کی لازوا ل داستانیں رقم کی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر اور ناز ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر رانابلال محمود خاں ،میاںبلال ریاض،ڈاکٹر شہزاد ،مرزا آصف ،مشتاق احمد ذیلدار ، عرفا ن بھٹی ، حاجی اصغر علی ودیگر بھی موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن