• news

بجلی ٹیرف تبدیلی، نیپرا نے ٹیلی کام شعبے کی درخواست مسترد کردی

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ٹیلی کام کمپنیز کی کمرشل سے صنعتی بجلی نرخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد سے جاری نیپرا فیصلے میں کہا گیا ٹیلی کام کمپنیاں صنعتی ٹیرف کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، ویلیو ایڈیشن کو صنعتی پیداواری عمل نہیں سمجھا جا سکتا۔ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیز نے نیپرا کے فیصلے کو قانونی لائحہ عمل کے تحت چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن