• news

تھنک ٹینک نے کبھی سوچا‘ بلوچستان میں لوگ کیوں لڑ رہے: اختر مینگل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے سردار عطاء اﷲ مینگل کیلئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ میری شناخت میرے لئے سب سے اہم ہے یہ سرزمین مجھے کسی نے تحفے میں نہیں دی یہ مجھے خدا نے دی ہے۔ بلوچستان میں لوگ لڑ رہے ہیں کوئی نہیں پوچھتا کیوں لڑ رہے ہیں؟ پاکستان کے تھنک ٹینک کبھی یہ سوچتے ہیں کہ یہ کیوں لڑ رہے ہیں؟۔ کیا سپریم کورٹ نے کبھی بلوچستان کے معاملات پر سوموٹو نوٹس لیا ہے۔ میں مایوسی کی انتہا تک پہنچ چکا ہوں۔ پارٹی کی بیڑیاں میرے پیروں میں نہ ہوتیں تو میں کہیں اور ہوتا، میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت بے معنی ہیں جب تک چارٹر آف مداخلت نہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن