150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ بحال کریگی:شیخ رشید
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ انشااللہ بحال کرے گی نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا 70 وزرا کی تعداد آئین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جائوں گا لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کو تین دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں دے رہا مفاہمت یا مذاحمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے وزرا اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے انہوں نے کہا کہ بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے21 وزرا بے محکمہ ہیں۔