• news

بھارت کا پاکستانی زائرین کو ویزا جاری کرنے سے انکار   

اسلام آباد(نا مہ نگار)بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانی رح کے عرس میں شرکت سے محروم کر دیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تاریخ میں پہلی بار زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزا جاری نہیں کیا گیا ،تمام زائرین کی انڈیا میں انفرادی پولیس ویری فکیشن بھی لاگو کر دی۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی رسک کے باعث وزارت نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذرت کر لی ہے، پاکستانی زائرین نے سرہند شریف میں منعقدہ عرس میں19تا 26ستمبر شریک ہونا تھا۔بھارت نے سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر  ویزوں سے انکار کیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن