دادو‘ سیلاب متاثرین سے نامناسب رویہ‘ 2 پی پی ایم پی ایز آج عدالت طلب
دادو (نوائے وقت رپورٹ) سیشن کورٹ دادو نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان سندھ اسمبلی کو سیلاب متاثرین سے نامناسب رویے پر طلب کر لیا۔ سیشن کورٹ میں رکن اسمبلی صالح شاہ جیلانی اور سجیلا لغاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے گاؤں تاج پور میں سیلاب سے 200 گھرگرگئے، امدادکے لیے ارکان اسمبلی کے گھرگئے، لیکن ارکان اسمبلی کے گارڈز نے دھکے دے کر نکال دیا۔ عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے دونوں ارکان اسمبلی کو آج طلب کر لیا۔ عدالت نے دونوں ارکان صوبائی اسمبلی کو ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔