پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (پیر) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28 ستمبر تک کیلئے ملتوی کیا تھا تاہم حکومتی ارکان کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بحث کیلئے سپیکر نے اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اسمبلی کے اجلاس کی خصوصی نشست 19ستمبر بروز سوموار سہ پہر تین بجے کے لئے مقرر کر دی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ہوشربا مہنگائی پر عام بحث ہو گی اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔