• news

دھمکی سے الیکشن پہلے یا بعد میں نہیں ہونگے ، سیاسی یتیم عدم استحکام چاہتے : مریم اورنگزیب 

لندن (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے، سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کی دھونس اور دھمکی سے انتخابات پہلے یا بعد میں نہیں ہونگے، عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے،  موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج غیر متوقع ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، ان کے پاس کے پی کے اور پنجاب کے وسائل ہیں انہیں استعمال کر رہے ہیں، جو لوگ حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی انا اور تکبر ہے۔ سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، عدم استحکام پھیلانے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، وہ چاہتے ہیں اقتدار نہیں ہے تو خدا ناخواستہ ملک کو آگ لگا دیں۔

ای پیپر-دی نیشن