• news

 جے یو آئی کے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے لئے رابطے تیز

 اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی کے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے لئے رابطے تیز ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جے یو آئی کو بلوچستان حکومت میں شمولیت کے لئے دعوت دیدی،مولانا عبدالواسع وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی بلوچستان کے رہنماؤں کی جانب سے ابتدائی طور پر مولانا فضل الرحمان کو وزیراعلی کی دعوت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ۔ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو بلوچستان حکومت سے الگ کرنے کی شرط رکھ دی،جے یو آئی کی شمولیت کی صورت میں پی ٹی آئی کو بلوچستان حکومت سے الگ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن