• news

تاجر دشمن ظالمانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں:صدرانجمن تاجران فیصل آباد

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران چنیوٹ بازارفیصل آبادکے صدر ایس ایم ایوب نے بعض سرکاری اداروں میں موجود ایسے بدعنوان اہلکاروں کے تاجر دشمن ظالمانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے و زیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے ایسے راشی اہلکاروں کونکیل ڈالیں جو ذاتی مفاد کے حصول کی خاطرتاجروں کوبلیک میل کرتے ہیں۔ انہوں نے بازارکے تاجروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف محکمہ بورڈٹیکس کی جانب سے دکانداروںکو بھاری ٹیکسوں کے ناجائز نوٹس بھجوائے جارہے ہیں تو دوسری طرف بورڈٹیکس کاعملہ ٹیکس نہ دینے والوں کو سودے بازی کیلئے تنگ کر رہاہے۔ ایس ایم ایوب نے کہاکہ پبلسٹی بورڈکے علاوہ دکانوں پر لگے ناموں والے کسی بورڈ پرٹیکس لاگو نہیں۔ اسکے باوجودانہیں نوٹسزکے ذریعہ پریشان کیا جا رہا ہے۔ تاجر برادر ی ایسی کسی بھی زیادتی کو کسی صور ت بردا شت نہیں کریگی۔ و زیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر فیصل آباداسکانوٹس لیں۔ محب وطن تاجروں کودیوار سے لگانے والوں  کو عبرت کا نشان بنائیں۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹرنویدچوہدری ،چیئر مین عبدالغفارانصاری ،سر پرست اعلی ڈاکٹر محمداقبال،سینئر نائب صدر عبدالرشیدقادری، نائب صدر محمدکاشف چوہدری ودیگرموجودتھے اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی تر قی و خوشحالی اسلام کی سربلندی اورسیلاب متاثرین کی جلد بحالی کی دعاکی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن