گٹروں کے ڈھکن چوری کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے:انجمن تاجران فیصل آباد
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے کہاہے کہ گٹروں کے ڈھکن چوری کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی نہیں کی جاتی تو ڈھکن چوری ہوتے رہیں گے۔
اور اچانک حادثات سے دوچار ہوتے رہیں گے۔ متعلقہ افسران ایکشن کیوں نہیں لیتے کیا ان کے خلاف بھی انکوائری کی جاسکتی ہے جو ادارے کے سربراہ بنیں بیٹھے ہیں اور کوئی کام کرتے دکھائی نہیں دیتے ۔