عظمت قرآن کانفرنس
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مرکزاہلسنت مرکزی جامع مسجد نوارنی میں خطیب پاکستان علامہ اکرم الحسینی رضوی کے صاحبزادے شاہ میر کے تکمیل قرآن کے موقع پر عظمت قرآن کانفرنس کاانعقادکیاگیا جس میں عالمی مبلغ پیرزادہ اجمل رضاقادری اور مجاھدختم نبوت قاری محمدافضل باجوہ نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجیدکی شکل میں ایک عظیم رہنماموجودہے۔
اسلام ایک سچامذہب ہے ہمارے پیارے نبی آخرالزمان ﷺنے فرمایا میں تمہارے لیے رہنمائی کیلئے قرآن مجید اور سنت چھوڑ کر جارہاہوں قرآن و سنت میں تمہارے لیے ہرطرح سے رہنمائی موجودہے وہ لوگ خوش قمست ہیں جنہوں نے سینے میں قرآن مجیدکو محفوظ کیاہے یہ واحد کتاب ہے جس کو چھونااور دیکھنابھی عبادت ہے۔