• news

حکومت قومی آمدن کے ذرائع ،معیشت کیلئے نئی پالیسیاں ترتیب دے:نعیم احمد 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمد نے کہا ہے کہ حکومت روایتی طریقوں سے ہٹ کر قومی آمدن کے نئے ذرائع تلاش کرنے اورمعیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنی پالیسیوں کو از سر نو ترتیب دے۔ ہم بطور قوم عملی طور پر خود انحصاری کی طرف سفر کا آغاز کریں۔ تمام پہلوئوں پر غور کیا جائے اور اس کیلئے مشاورت کاعمل شروع کر کے از سر نو پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ ٹیکسز وصولی کے اہداف کے حصول کیلئے چور راستوں کی بندش، شرح میں کمی اور پیچیدگیوں کو ختم کر کے نظام کو سہل بنانا نا گزیر ہے۔ ہمیں اپنے ماحول کو دیکھتے ہوئے پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ ٹیکسیشن پالیسی میں تبدیلی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے حکومت اور اس کے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر پیشرفت دکھانا ہو گی۔ عام عوام سمیت تمام شعبوں کے ٹیکس دہندگان کو ٹیکسیشن پالیسی کی مشاورت میں شامل کیا جائے اور ان کی تجاویز کو نظر انداز کرنے کی بجائے زیر غور لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن