• news

نور جہاں ‘اقبال بانو‘نیئرہ نور‘فریدہ خانم کو خراج عقیدت 22ستمبر کو پیش کیا جائیگا

لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراءموسیقی کی عظیم آوازوں نورجہاں،اقبال بانو،نیئرہ نور اور فریدہ خانم کو خراج عقیدت پیش کریگا۔ملک کی نامور گلوکارہ ترنم ناز اور سارہ رضا خان اپنے لیجنڈ کے گائے ہوئے گیت پیش کریں گی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہو رآرٹس کونسل الحمراءمحمد رفیع اللہ نے کہا کہ الحمراءموسیقی کے ہیروزکی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے،فنکار ہمارا اثاثہ ہیں،ملکہ نور جہاں،اقبال بانو،نیئرہ نور اور فریدہ خانم نے اپنے فن سے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔ایسے پروگرام نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں،الحمراءاپنے لیجنڈ کے فن کو آگے بڑھاتا رہے گا۔ ڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد نئی نسل کو اپنے لیجنڈ کی خدمات سے روشناس کروانا بھی ہے۔ پروگرام 22ستمبر کوشام 7بجے الحمراءہال نمبر 2میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن