• news

 اسلام آباد ،ڈینگی سے مزید 96افراد متاثر، تعداد  1331 تک جا پہنچی 


 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 96افراد متاثر ہوئے ۔ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 96 افراد متاثر ہوئے،اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد  1331 تک جا پہنچی۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 520 مریض ہیں، اسلام آباد کے شہری علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 46 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 50 کیسز رپورٹ ہوا، اسلام اباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 10 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ،پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 194 تک جا پہنچی۔ ڈی ایچ او کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے 45 جبکہ کیپیٹل ہسپتال میں 25 مریض زیر علاج ہیں۔ ادھر راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت برقرار ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ نے لگا ۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ رواں سال میں ابتک ڈینگی مریضوں کی تعداد 1403 ہوچکی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں  76 ڈینگی پازٹیو نئے مریض داخل ہوئے ، تین ہسپتالوں کے 404بیڈز پر 236مریض داخل ہیں ،ساے مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق بے نظیربھٹو شہید ہسپتال میں ہانچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن