عرس وارث شاہ 23 ستمبر سے شروع ہو گا
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سید وارث شاہ کے 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات 23 ستمبر سے جنڈیالہ شیر خان میں شروع ہو رہی ہیں، جس کے دوران مذہبی، ادبی اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ اس سلسلہ میں وارث شاہ میموریل کمیٹی، پنجاب آرٹس کونسل اور ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔