• news

برطانوی مسلم چیریٹی کا ایک دن میں 37 ہزار خون کے عطیات جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ


لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی مسلم چیریٹی نے ایک دن میں سب سے زیادہ خون کے عطیات  جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایک دن میں خون کے عطیات کی کل تعداد 37 ہزار 18 رہی، گلوبل بلڈ ہیروز کہلانے والی مہم میں برطانیہ، ارجنٹائن، عراق اور تھائی لینڈ سمیت 27 ممالک میں درجنوں مراکز نے 37 ہزار سے زائد لوگوں سے خون جمع کیا۔ خون جمع کرنے کا آغاز نیوزی لینڈ کے مرکز سے ہوا اور اس کا اختتام امریکا میں ہوا۔ کرونا وبا کے باعث خون کے عطیات میں دنیا بھر میں کمی ہوئی ہے جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عالمی ریکارڈ

ای پیپر-دی نیشن