• news

کلاس نہم ،سالانہ امتحانات  کے نتائج کا اعلان آج ہوگا


فیصل آباد(اے پی پی)کمشنر فیصل آباد ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادزاہد حسین کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے کلاس نہم سالانہ 2022امتحانات کے نتائج کا اعلا ن آج پیرکو 10 بجے دن کیا جائے گا۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کے مطابق نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے۔ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر بھی رابطہ کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن