• news

2005ء کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والی 5 سالہ لڑکی کی 17 سال بعد ماں سے ملاقات


ہٹیاں بالا (نوائے وقت رپورٹ) 2005ء کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی کو 17 سال بعد میڈیا کے ذریعے اپنی ماں مل گئی۔ لڑکی اب 3 بچوں کی ماں ہے، اس کا والد فوت ہو چکا ہے۔ والدہ اور بھائی زندہ ہیں۔ ان سے ملی تو رقت آمیز مناظر تھے۔ لڑکی اپنے گاؤں کا نام بھی نہیں جانتی تھی۔ میڈیا نے لڑکی کو ماں سے ملوا دیا۔ 8 اکتوبر 2005ء میں آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا اور تقریباً 80 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن