ایف آئی اے انسپکٹر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والاگینگ لاہور سے گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ نے خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والا گینگ لاہور سے گرفتار کر لیا ایف آئی اے سرکل لاہور نے ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث ملزمان ملک ساجد، عندلیب ساجد اور محمد شہباز کو گرفتار کیا ملزم ملک ساجد خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے فراڈ کرنے میں ملوث تھاملزم ملک ساجد نے شکایت کنندہ کو کویت بھیجنے کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ملک ساجد نے مختلف سرکاری افسران کو فون کالز کر کے دھمکیاں بھی دی ایف آئی اے کے مطابق ملزم مختلف سرکاری نوکریوں کا لالچ دے کر عوام سے لاکھوں روپے بٹورنے میں بھی ملوث تھا۔ ملزم نے قیمتی موبائل فون بیچنے کے بہانے بھی عوام سے پیسے بٹورے فراڈ سے حاصل کی گئی رقوم ملزم ملک ساجد کے بیٹے عندلیب ساجد کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہو رہی تھی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔