• news

لکی مروت میں سستے آٹے کیلئے خواتین سڑکوں پر نکل آئیں 


 لکی مروت (این این آئی)خیبرپختونخوا میں سرکاری آٹے کے ایک ٹرک نے ایک انار سو بیمار والی صورتحال پیدا کر دی۔کے پی کے ضلع لکی مروت میں سستے آٹے کے حصول کیلئے خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں اور سرکاری آٹے کے ٹرک کے پیچھے مرد و خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شہریوں کو آٹے کے ایک تھیلے کیلئے گھنٹوں  انتظار کرنا پڑا جس کے بعد شہریوں  کی جانب سے ٹرکوں کی تعداد بڑھانے  پر زور دیا گیا اور ساتھ ہی سیل پوائنٹس میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو ہوگیا اور کوئٹہ میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، ایک کلو آٹا 125 روپے میں فروخت کیا جانے لگا جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلہ 2600 روپے سے بھی زائد میں فروخت ہو نے لگا ۔

ای پیپر-دی نیشن