• news

 کائنات میں شرف و بزرگی حضور کے صدقے ملتی ہے،پیرحسان حسیب الرحمن 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کائنات میں جس کسی کو بھی جو شرف و بزرگی حاصل ہوئی وہ حضور نبی کریم کے صدقے اور آپ کی اتباع کے ذریعے ملی ہے۔ حضور نبی رحمت کی اتباع کرنے والے پر رشد و ہدایت کے تمام دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ذکرِ مصطفی کے ساتھ جس کا تعلق جڑا اس کا نام بھی بقا پا گیا۔ اولیائے امت میں حضرت سید عثمان علی ہجویری المعروف حضور داتا گنج بخش کی فضیلت و شرف روزِ روشن کی مانند عیاں ہے۔ آپ کا مزارِ پر انوار مرجعِ خلائق اور دعاں کی مقبولیت کا مرکز ہے ۔ آج وطن ِ عزیز پاکستان کو سیلاب کی صورت میں جو آفت در پیش ہے ہمیں چاہے ہم سب دل کھول کر اپنے پاکستانی بھائیوں کی امداد اور آباد کاری کے لئے اپنی تمام کوششیں اور توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حضور داتا گنج بخش کے 679ویں عرس مبارک کی نشست سے اپنے خصوصی خطاب میں دربار حضورداتا گنج بخش لاہور کے مقام پر کیا جس میں کثیر تعداد میں مشائخِ عظام و علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام، شمع رسالت کے پروانوں، عوام الناس اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی نشست کے اختتام پر پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے وطنِ عزیز کی سلامتی،خوشحالی،ترقی، اتحاد بین المسلمین، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور وطنِ عزیز کے متاثرینِ سیلاب کی آباد کاری کے لیے خصوصی طور پر دعاکی۔
پیرحسان حسیب 

ای پیپر-دی نیشن