کراچی والوں نے بے پناہ محبت دی ہمیشہ یاد رہے گی، جرمن قونصل جنرل
کراچی(این این آئی)پاکستان میں اپنے فرائض سے سبکدوش ہونے والے جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر کو کراچی بھا گیا، انہوں نے اہلیان کراچی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ الوداعی عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلرنے کہا کراچی ملٹی کلچر شہر ہے۔یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں مجھے اور میری اہلیہ کو کراچی اور سندھ کے لوگوں نے بے پناہ محبت دی جو ہمیشہ یاد رہیں گی۔ میں اچھی یادوں کے ساتھ یہاں سے رخصت ہو رہا ہوں میں نے اپنی مدت ملازمت میں کوشش کی سندھ کا ثقافتی ورثہ جو بہت ہی قدیمی ہے اسے اجاگر کیا جائے، اس موقع پر نئے قونصل جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اورجرمنی کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے وہ اپنا کردار اداکریں گے اور سابق قونصل جنرل کے مشن کو بھی آگے بڑھائیں گے۔