سندھ کے عوام کے ساتھ‘ مزید مدد کی جائیگی: قونصل جنرل ترکیہ
کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب نے سندھ میں بڑی تباہی کی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو وزیراعلی ہاس میں ترکیہ کے قونصل جنرل مسٹر کیمل سانگوسے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران سیلابی صورتحال اور امداد کاموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم ترک حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے شروع میں ہی سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیجی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں خیموں اور مچھردانیوں کی قلت کا سامناہے۔ ترکی کے قونصل جنرل مسٹر کیمل سانگو نے کہا کہ ترک حکومت سندھ کے عوام کے ساتھ ہے، اور امدادی کاموں میں مزید ہاتھ بٹائے گی۔