• news

نیب قانون میں ترمیم ان فیصلوں پر کی جو عمرانی دور میں دئیے گئے تھے: خرم دستگیر


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اکتوبر 2023ء میں عام انتخابات ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمرانی فساد پاکستان کی ریاست کو تناؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان جتھوں کی دھمکیاں دیتے ہیں کہ اسلام آباد آ رہا ہوں، ہمیں الزامات پر نہیں چلنا آئین اور قانون پر چلنا ہے۔ نیب قانون میں ترمیم ان فیصلوں کی بنیاد پر کی جو فساد عمرانی دور میں دیئے گئے تھے یہ وقت سیلاب زدگان کی مدد کا ہے۔ ریاست کو تناؤ میں لانے کا نہیں عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی مؤخر کرنے کی بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں، کنفرم نہیں کر سکتا کہ نواز‘ شہباز ملاقات میں تعیناتی پر بات ہوئی۔ ہمارا مقصد عمران خان کی فاشسٹ حکومت کو روکنا تھا۔ فساد عمرانی کے دور میں ملک پر ہائبرڈ سسٹم تھا۔ نیب قانون تعزیرات پاکستان کے برابر آ گیا ہے۔ بار ثبوت الزام لگانے والے پر ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن