• news

دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر برقرار 


لاہور (این این آئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 157 ہو گیا ہے جو دنیا میں کسی بھی شہر کا سب سے زیادہ ہے۔ بھارت کا شہر دہلی 151 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے اور چین 129 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ماہرین کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 100 سے بڑھ جائے تو انسانی صحت کیلئے خطرناک ہو جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سموگ خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن