• news

سمارٹ فونز کا زیادہ استعمال قبل از وقت بلوغت کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق


انقرہ (نیٹ نیوز) سمارٹ فونز کا بہت زیادہ استعمال بچوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس سے خارج ہونے والی نیلی روشنی سے مخصوص ہارمونز کی سطح بدل سکتی ہے جس سے قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کے بعد یہ بات دریافت کی گئی تھی اور محققین کے خیال میں ان ڈیوائسز کی نیلی روشنی سے ایک ہارمون میلاٹونین پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی کو نیند کی کمی سے منسلک کیا جاتا ہے مگر اس نئی تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے بچوں کی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن