سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے 4 ریگولر بنچ تشکیل
اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کل( پیر 19ستمبر سے )شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران عدالت عظمی کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر مختلف کیسز کی سماعت کیلئے 4ریگولر بینچ تشکیل دیے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق بینچ نمبر1 چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر2 جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ۔ اسی طرح بینچ نمبر3 میں جسٹس سردار طارق مسعود ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہوں گے ۔ روسٹر کے مطابق بینچ نمبر4 صبح ساڑھے 9تا 11بجے تک جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا جبکہ صبح ساڑھے 11بجے کے بعد جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل بینچ نمبر4 مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔