فیصل آباد ضمنی الیکشن: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے تقرر تبادلے روکنے کیلئے متعدد احکامات جاری کئے‘ ترجمان
لاہور (نیوز رپورٹر) الیکشن کمشن پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تقرری و تبادلے روکنے کیلئے مختلف محکموں کو احکامات جاری کئے۔ جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو چیئرمین فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نامزدگی منسوخ کرنے کی ہدایات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر فیصل آباد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی نامزدگی و تقرری کا اعلامیہ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد کو بھی مختلف تقرری و تبادلوں کے اعلامیہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ این اے 108 فیصل آباد میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا۔