عوام چوروں کے گینگ کو کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں: فواد چوہدری
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہو گئے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کا پیسہ ڈاکوں کے گینگ میں تقسیم اور کھایا پیا ہضم، عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے حقیقی آزادی حاصل کرے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عوام چوروں اور ڈاکوں کے اس گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔
فواد چوہدری