• news

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون پولیس افسر ڈی پی او لیہ تعینات


لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور شازیہ سرور کو ڈی پی او لیہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر کو پہلی بار پنجاب میں ڈی پی او تعینات کر دیا ہے۔ ایس پی شازیہ سرور کا تعلق بلوچستان کے ضلع بولان اور پاکستان پولیس سروس کے 40 ویں کامن سے ہے، وہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ شازیہ سرور اس سے قبل ایس پی، پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور اور اے آئی جی جینڈر کرائم بھی تعینات رہ چکی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ میں دو سینئر خواتین افسران کو بطور بورڈ ممبر شامل کیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں خواتین کے پہلے پولیس سٹیشن کے قیام کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن