• news

iبے یارومدد گار سیلاب زدگان بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں:ظہیر اشرف 

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)معروف سماجی راہنما ظہیر اشرف چہل نے کہا ہے کہ اس وقت پورے ملک کا آدھے سے ذیادہ حصہ سیلاب کی نظر ہوکر اس کے عوام بے یارومدد گار اپنے بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ ملک کی سیاسی جماعتیں اپنی سیاست اور حکومت اپنا اقتدار بچانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ چاہئے تو یہ تھا کہ موجودہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی جماعتیں اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے اپنے سیلاب زدرہ مصیبت میں پھنسے ہوئے بھائیوں کی مدد کرکے ان کو جلد از جلد ان کے گھروں میں آباد کرنے کی طرف توجہ دیتے لیکن افسوس کہ ملک کی حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکانے اور اقتدار بچانے میں مصروف ہیں، ظہیر اشرف چہل نے کہا کہ پاکستان کے مخیر حضرات اور اوورسیز پاکستانیوںنے جس جذبہ حب الوطنی سے اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی مدد کرنا شروع کررکھی ہے وہ قابل تحسین ہے پاکستان کی سماجی تنظیمیں آج بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے اشیائے خوردنی و دیگر سامان اپنے ضرورت مند بھائیوں کو پہنچانے میں مصروف ہیں کاش دیگر سیاسی جماعتیں اور حکومت بھی اسی قومی جذبہ سے ان کی خدمت کرتیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن