صفدرآباد: پولیس کا سرچ آپریشن ‘4 افرادگرفتار
صفدرآباد (نامہ نگار)صفدرآباد پولیس کا سرچ آپریشن 4ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل صفدرآباد توصیف احمد خاں کی نگرانی میں ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے سرچ آپریشن کے دوران 4افرادحمزہ ،ذیشان ،شکیل اور فرقان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔رانا سہیل احمد نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ میں امن قائم رکھنے کے لئے مزید کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ڈی پی او فیصل مختار نے رانا سہیل احمد کو کاروائی پر شاباش دی ہے ۔