رائے ونڈ : میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے 80سرکاری دکانیں سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)میٹروپولیٹن کارپوریشن نے رائے ونڈ میں 80سرکاری دکانیں سیل کرنے کے احکاما ت جاری کردئیے،60دکانیں مین بازار جبکہ 20دکانیں عوامی مارکیٹ اور گوشت مارکیٹ کی شامل ہیں،کارروائی رواں ہفتے ہو گی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن نے رائے ونڈ ٹاؤن کی ملکیتی لیز کی 60اور 20دیگر سرکاری دکانیں جن میں عوامی مارکیٹ اور گوشت مارکیٹ شامل ہے کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کرائے دار 2011سے اب تک نادہندہ چلے آرہے ہیں اور سرکاری خزانے میں کرایہ جمع نہیں کروا رہے۔