امپورٹڈ حکمران ٹولے کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا: سعدیہ سہیل
لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی جنرل سیکرٹری سعدیہ سہیل نے خواتین عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکمران ٹولے کو اپنے لوٹ مار کے مقدمات ختم کرانے کا حساب دینا پڑیگا ۔عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکمران ٹولہ ملک میں گھٹیا اور نفرت کی سیاست کرنے پر اتر آیا ہے ۔