• news

نارنگ منڈی: سوئی گیس کی بندش شدت اختیار کرگئی‘ شہری سراپااحتجاج

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ منڈی میں سوئی گیس کی بندش شدت اختیار کرگئی شہری سراپااحتجاج منتخب نمائندوں کی آپس کی نورا کشتی نے ملک کوکئی دھائیاں پیچھے دھکیل دیاہے شہریوں کی گفتگو تفصیل کے مطابق نارنگ شہرمیںسوئی گیس کی بندش شدت اختیار کر گئی جس سے گھریلو زندگی متاثر ہو چکی کھانا پکانے کے اوقات میں سوئی گیس پریشر زیروکردیاجاتاہے چوبیس گھنٹوں میںگیس کے آنے کاکوئی وقت مقرر نہیں ہے شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مہنگائی کے اس دور میں بلیک میں مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبورہیں جبکہ منتخب نمائندگان اور اعلی افسران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں عام آدمی شدید ازیت میں مبتلاہے چوبیس گھنٹوں میں کوئی وقت ایسا نہیں کہ گیس آتی ہو اور اس کو استعمال کر سکیں ہم وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب عوام پر رحم کیا جائے اور گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن