نیوز فارما کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے ادویات کا عطیہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب صدر مسلم لیگ نون لاہور ڈاکٹر حسین شہزاد،وائس چیئرمین یو سی 221 چودھری بشارت علی،سی ای او ایچ ایم ڈاکٹر ثمر عباس کی ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک افضل کھوکھر سے کھوکھر پیلس جوہر ٹاؤن میں ملاقات۔جس میں نیوز فارما کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے میڈیسنس کا عطیہ دیا گیا۔اس موقع پر ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو مل کر مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہئے۔اس موقع پر محمود پرسنل سیکرٹری تو ملک افضل کھوکھر بھی موجود تھے۔