• news

 شیخوپورہ:انجینئروں ‘ افسروں کیخلاف مقدمات کو خارج کرنے کی استدعا مسترد 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن پنجاب خالد محمود بھٹی نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے متعدد انجینئروں اور آفسروں کیخلاف درج شدہ دو مقدمات کو خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہیں اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کی مقدمات کو خارج کرنے کی رپورٹوں سے عدم اتفاق کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی از سر نو تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے یہ مقدمات سابق ڈپٹی کمشنر محمد ارقم طارق کی رپورٹ پر درج کیے گئے تھے جنہوں نے اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی کانجی رام کی طرف سے دیئے گئے ترقیاتی فنڈ کے خرد برد پر شیخوپورہ کی ہندو برادری کے احتجا ج پر مقدمات کے اندراج کیلئے ہدایت کی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن