فضل الرحمان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے: عبدالکریم خان
لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف شالامار ٹاؤن کے صدر عبدالکریم خان نے ٹاؤن کے دورے کے موقع پر مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔فضل الرحمان امریکی ایجنٹ ہے اور پی ،ڈی ایم کے پے رول پر ہے ۔نام نہاد مذہب کا ٹھیکیدار فضل الرحمن چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں کا اعلی کار ہے ۔فضل الرحمان سیاسی بیروزگار ہے ۔فضل الرحمن کی سیاست جھوٹ سے شروع ہوکر منافقت پر ختم ہوتی ہے ۔فضل الرحمن پی ڈی ایم چوروں کا سرغنہ ہے ۔عوام کے سامنے اس کی اصلیت عیاں ہوچکی ہے ۔کے پی کے کی عوام نے فضل الرحمان کی دو نمبری سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے ۔فضل الرحمان نے ہمیشہ گھٹیا سیاست کی ہے ۔الزام اور بہتان تراشی کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے ،عوام ان کی اصلیت کو جانتے ہیں ان کی کسی بہکاوے میں نہیں آئینگے۔